You are currently viewing کامیاب پاکستان پروگرام محدود وسائل والے 37 لاکھ خاندانوں کو 1400 ارب سے معاشی طور اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کےلئے شروع کیا گیا ہے

کامیاب پاکستان پروگرام محدود وسائل والے 37 لاکھ خاندانوں کو 1400 ارب سے معاشی طور اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کےلئے شروع کیا گیا ہے

اسلام آباد(ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خواب ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی نظام، معاشی ترقی اور خوشحال عوام ہے،محدود وسائل والے 37 لاکھ خاندانوں کو 1400 ارب سے معاشی طور اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کےلئے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا گیا ہے

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے،کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے،سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور فنی تعلیم اور صحت انصاف کارڈ بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہے۔اس سے غربت کے خاتمے،محروم طبقات کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔