کوئٹہ (ڈیسک) بلوچستان میں افسوس ناک واقعے پیش آیا جس میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، کار میں سوار 3خواتین، 3بچے اور ایک مرد جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک شخص لاپتہ ہو گیا جس کی تلاشی جاری ہے۔
حادثہ گزشتہ رات گئے پیش آیا، کار میں سوار 7افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین ،3 بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔
کار میں مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے،ایک سیلابی ریلے میں لاپتہ وہ گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کار سوراب سے آواران جارہی تھی۔