You are currently viewing کارکنان کو یخ بستہ ہوا ؤں کی نذر کر کے ظلم نہ کریں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

کارکنان کو یخ بستہ ہوا ؤں کی نذر کر کے ظلم نہ کریں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناہےکہ عوام سےمسترد ہونےپر انتقام کا بدلہ نہ لیں,کارکنان کو یخ بستہ ہوا وں کی نذر کر کے ظلم نہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے  وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ انہوں نے کہا مذاکرات جمہوری عمل کا نام ہے، ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑیں، 1973 کے آئین کے تناظر میں آئینی اصولوں کی پاسداری کریں، مذاکرات کو بے معنی قرار دے کر اپنے ذہن کی کھڑکیوں کو کیوں بند رکھنا چاہتے ہیں؟، وہم کا علاج لقمان حکیم کے پاس بھی نہیں تھا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مولانا صاحب! انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تو آپ نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا تھا ؟ آپ کے صاحبزادے نے ایم این اے کا حلف کیوں اٹھایاتھا ؟ ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ اور جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.