You are currently viewing کابینہ کمیٹی کا اجلاس:وزیر اعظم  کی سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کر نےکی ہدایت

کابینہ کمیٹی کا اجلاس:وزیر اعظم کی سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کر نےکی ہدایت

اسلام آباد(ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکام کو رمضان المبارک  کے دوران سحر و افطار میں  لوڈشیڈنگ  نہ کر نے کی ہدایت  کی ہے

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کو ملک میں بجلی کےجاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا جارہا ہے جب کہ اس دوران رمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی سے متعلق بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے جب کہ اس دوران کے الیکٹرک کی نجکاری سے متعلق امور بھی زیر غورآئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.