واشنگٹن(ڈیسک)امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کابل میں کیا جانے والا ڈرون حملہ جس میں بچوں سمیت 10 شہری ہلاک ہوئے ایک افسوسناک غلطی تھی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی نے تحقیقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ ماہ کابل میں کیا جانے والا ڈورن حملہ ایک افسوناک غلطی تھی ہم معذرت خواہ ہیں ، اور ہم اس خوفناک غلطی سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس بات کا مطالعہ کر رہی ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو ہرجانے کی ادائیگی کیسے کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہری تعزیت کرتا ہوں۔