You are currently viewing ڈیوڈ ولی نے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈیوڈ ولی نے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کرکٹ / کھیل
  • Post last modified:01/11/2023 15:44
  • Reading time:1 mins read

لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے 33 سالہ ڈیوڈ ولی نے کہا ہے کہ بچپن سے صرف انگلینڈ کے لیے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا۔
انھوں نے کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ہے۔
ڈیوڈ ولی کو انگلینڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا تھا اور وہ ورلڈ کپ کھیلنے والے واحد انگلش کرکٹر ہیں جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تھا۔
چند دن پہلے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 29 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے تھے۔
ڈیوڈ ولی نے 70 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔