واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنانے پر اتفاق کرلیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
نومنتخب صدر کی جانب سے مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی مائیکل والز افغانستان جنگ لڑچکے ہیں اور 5 نومبر کو ہوئے انتخابات میں وہ رکن کانگریس منتخب ہوئے ہیں۔
قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے ایلس اسٹیفانک کا نام بھی تجویز کرچکے ہیں۔
اسٹیفانک کا تعلق نیویارک سے ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بڑی فنڈریزنگ کرتی رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدارت سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کئی ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔