ڈھاکا (نیوز ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو بنگلادیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنمابھی شریک تھے۔
میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے باقی ارکان کا فیصلہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
یاد رہےکہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیشی طلبہ تحریک نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔