You are currently viewing ڈاکوؤں نے ماچھکہ حملے کے دوران اغوا کیے گئے پولیس اہلکار کی ویڈیو جاری کردی

ڈاکوؤں نے ماچھکہ حملے کے دوران اغوا کیے گئے پولیس اہلکار کی ویڈیو جاری کردی

رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) ماچھکہ کے کچے سے ڈاکوؤں نے اغوا کیے گئے پولیس اہلکار احمد نواز کی ویڈیو جاری کردی۔
جمعرات کی شام ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار لاپتا تھا۔
تاہم اب اغواکاروں نے لاپتا پولیس اہلکار احمد نواز کی ویڈیو جاری کردی۔
مغوی اہلکار احمد نواز کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز ڈاکوؤں کے مطالبات پورے کریں ورنہ مجھے قتل کردیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ اہل خانہ کچھ کریں اور اسے بازیاب کرائیں۔
دریں اثناء لیاقت پور میں مغوی اہلکار کے ورثا اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت اہلکارکی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.