بیجنگ(ڈیسک)چین کے علاقے مشرقی تائیوان میں پیر کو علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
چینی ذرائع ابلاغ نے ملکی زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ زلزلہ پیر کو صبح 2 بج کر 23 منٹ پر مشرقی تائیوان کی کاؤنٹی ہوالین کے آبی علاقے میں پیش آیا جس کا مرکز 16 کلومیٹر زیر زمین تھا۔