بیجنگ(ڈیسک)چین نے شمالی افریقی ملک تیونس کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس میں چینی سفارت خانے نے اپنے فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا ہے کہ چین کی حکومت نے تیونس میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے کورونا ویکیسن کی نئی کھیپ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین صحت عامہ کے بحران پر قابو پانے کے لیے تیونس کی حمایت جاری رکھے گا۔