You are currently viewing چین نے امریکی خود مختاری خطرے میں ڈالی تو بھرپور جواب دیں گے، جو بائیڈن

چین نے امریکی خود مختاری خطرے میں ڈالی تو بھرپور جواب دیں گے، جو بائیڈن

واشنگٹن (ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین نے امریکی خود مختاری خطرے میں ڈالی تو بھرپور جواب دیں گے اور گزشتہ ہفتے ہم نے یہ کر کے بھی دکھایا۔ چین کسی بھی غلطی سے باز رہے ۔
جوبائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں کہا کہ میرے اقتدار میں آنے سے پہلے شور تھا کہ چین کی قوت بڑھ رہی ہے اور امریکا کمزور ہورہا ہے، اب امریکا دنیا میں نیچے نہیں جارہا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر شی پر واضح کردیا ہے کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں، تنازع نہیں، صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں کے لیے سرمایہ کاری مستقبل کی ضمانت ہے۔ صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کی جارحیت امریکا اور دنیا کے لیے امتحان ہے، جب تک جنگ جاری ہے امریکا یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں معیشت کی بہتری کے لیے حریف ری پبلکنز کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مخالفین سے لڑنے کے بجائے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ جوبائیڈن نے کہا کہ چین صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں میں غالب آنا چاہتا ہے، عالمی سطح پر مضبوط معیشت پر برقرار رہنے کے لیے ہمیں بہترین انفرا اسٹرکچر کی بھی ضرورت ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ملکی قرضوں کا 25 فیصد حصہ ٹرمپ دور میں لیا گیا اور اسی دور میں تاریخی بجٹ خسارہ ہوا، 2 سال میں بجٹ خسارہ ایک اعشاریہ 7 کھرب ڈالر کم کیا۔ جوبائیڈن نے کہا کہ جو قرض 200 سال میں لیا گیا، اتنا ٹرمپ کے 4 سال میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ری پبلکنز دھمکا رہے ہیں کہ سوشل سیکیورٹی کم نہ کی تو امریکا کو دیوالیہ کردیں گے، میں امریکا کودیوالیہ ہونے نہیں دوں گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ21 ویں صدی میں 12جماعتیں پڑھا کر معاشی مقابلہ نہیں جیتا جاسکتا، تین سے چار برس کے بچوں کو پری اسکول تک رسائی دینا ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ امریکا ہی نہیں دنیا کی آزمائش ہے، جوبائیڈن نے کہا کہ کانگریس نے اسقاط حمل کا قانون منظور کیا تو میں ویٹو کردوں گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7