شنگھائی (نیوز ڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔
سمندری طوفان کے زیر اثر 151 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں سے درخت گر گئے، عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں جبکہ اشتہاری بورڈز اُڑ گئے۔
طوفانی ہواؤں نے سڑک پر چلتا ٹرک بھی پلٹ گیا، راہ گیروں نے درختوں، کھمبوں کے سہارے خود کو اُڑنے سے بچایا۔
سمندری طوفان کے باعث 14 سو پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 4 لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 12 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔