You are currently viewing چین ،پانڈا کومعدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست سے نکال دیا گیا

چین ،پانڈا کومعدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست سے نکال دیا گیا

  • Post author:
  • Post category:ماحولیات
  • Post last modified:09/07/2021 14:24
  • Reading time:1 mins read

بیجنگ(ڈیسک)چین کی ریاستی کونسل نے اعلان کیا کہ فطری ماحول میں پانڈا کی تعداد1800 تک پہنچ گئی ہےاور اب اسے معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست سے نکال دیا گیاہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ بے شک یہ ایک خوشخبری ہے ۔حالیہ برسوں میں ماحول دوست نظریہ، چینی عوام کے دلوں میں گھر کر گیا ہے اور مختلف علاقائی حکومتیں بھی اسی نظریے پر عمل درآمد کررہی ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں وانگ وین بین نے آگاہ کیا کہ حیاتیاتی تمدن 2021 کا عالمی فورم رواں ماہ چین کے شہر گوئی یانگ میں منعقد ہوگا اورحیاتیاتی تنوع کے کنوینشن پر دستخط کرنے والوں کی پندرہویں کانفرنس بھی اکتوبر میں چین کے زیر صدارت منعقد ہوگی۔چین حیاتیاتی تحفظ سے ماحولیاتی گورننس میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کاخواہشمند ہے تاکہ انسانوں کے مشترکہ گھر کی حفاظت کی جائے۔