بیجنگ (ڈیسک)چین کی بیرونی تجارت میں پہلے چار ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28.5 فیصد اضافہ ہوا، درآمد ات اور برآمدات کا مالیاتی حجم 11.62 ٹریلین یوآن رہا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.5 فیصد زیادہ ہے۔
چینی محکمہ کسٹم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک کی خارجہ تجارت مستحکم اور بہتر انداز میں ترقی کرر ہی ہے،غیر ملکی میڈیا اور ماہرین کا خیال ہے کہ چین کی نمایاں تجارتی کارکردگی عالمی معیشت کی بحالی کا باعث بننے گی ۔انھوں نے بتایا کہ رواں سال جنوری سے اپریل کے عرصے میں اس کی بیرونی تجارت میں سالانہ بنیاد پر 28.5 فیصد اضافہ ملکی تجارتی استحکام کا واضح ثبوت ہے۔ ادھر امریکی کنزیومر نیوز اور بزنس چینل نےاپنے مضامین میں لکھا ہے کہ اپریل میں چین کی برآمدات میں اضافہ “توقعات سے تجاوز کر گیا” اور اس کا مستقبل مزید روشن ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی سامان کی عالمی طلب اب بھی بہت زیادہ ہے۔ امریکہ کی بلومبرگ نیوز ایجنسی نے پیش گوئی کی ہے کہ چین کی بقایا تجارتی کارکردگی توقع سے زیادہ بہتر رہے گی۔