بیجنگ(ڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چا لی جیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیر اعظم لی کی چیانگ(اتوار) کو ویڈیو لنک کے ذریعے دوسری گلوبل گرین گول پارٹنر شپ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اس اجلاس کے حوالے سے چین کی توقعات کے بارے میں چاولی جیان نے کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلی انسانیت کو درپیش ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہمیں کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہونا چاہیے اور اس سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کی طاقت کو اکٹھا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیر اعظم اس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جس میں وہ عالمی ماحولیاتی حکمرانی میں چین کی عملی شرکت اور قیادت نیزکورونا وبا کے بعد سبز ماحول کی بحالی کو فروغ دینے میں بڑے ذمہ دار ملک کا کردار ادا کریں گے۔