اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بلومبرگ کو دیا گیا جواب پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور تعلق کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بات جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہی۔
Chinese Foreign Office’s below reply to Bloomberg on 2nd March 2023 reflects the depth of friendship between the two countries and beyond… pic.twitter.com/z3NOo6zIOo
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 3, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوم برگ کی طرف سے جون تک چین اوردوسرے عالمی اداروں کو 7 ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائونینگ نے چین اور پاکستان کی تزویراتی شراکت داری اور دوستی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ معاشی اور مالی تعاون کیا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم، عوام کا معیار زندگی بہتر ہو اور ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوسکے۔