You are currently viewing چیمپئنز ٹرافی: شیڈول کا معاملہ برقرار، آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیا

چیمپئنز ٹرافی: شیڈول کا معاملہ برقرار، آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:10/11/2024 12:05
  • Reading time:1 mins read

دبئی (نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا معاملہ سلجھ نہ سکا، آئی سی سی نے 11 نومبر کا شیڈول ایونٹ منسوخ کردیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے میچز کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ ختم کیا گیا۔
آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں باضابطہ شیڈول کا اعلان کرنے کا پلان کیا تھا۔
آئی سی سی نے 100 دنوں کے حوالے سے تقریب رکھی تھی، تقریب میں شیڈول کا اعلان بھی کیا جانا تھا۔
دریں اثناء پی سی بی ذرائع کے مطابق کہ یہ ٹرافی ٹور کا فلیگ آف اور ٹورنامنٹ برانڈنگ لانچ تھی، اس ایونٹ پر ابھی کام ہو رہا ہے، شاید اس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔
قبل ازیں بھارت کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کرنے کی بھی خبر سامنے آئی تھی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی کہا تھا کہ تحریری کچھ آئے گا تو فیصلہ کریں گے، انہوں نے ہائبرڈ ماڈل کی نفی کی تھی۔
مزید برآں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے، ہمارے ہاتھ میں تو ہے نہیں، ہم تو ٹورنامنٹ کے لیے آگے کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
بھارتی کپتان کا کہنا تھا ہمیں تو بورڈ جہاں بھیجتا ہے ہم کھیلنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں، اگر بورڈ نے پاکستان بھیجا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔