اسلام آباد(ڈیسک) سنیئر وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثارنے انہیں بتا یا ہے کہ قصورکی 8 سالہ زینب کا قاتل پکڑا گیا ہے
سینئر وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ وہ قصور کی 8 سالہ زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر از خود نوٹس لینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرنے گئے تھے اور اس دوران چیف جسٹس پاکستان نے انہیں ملزم کی گرفتاری کی خوشخبری سنادی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گفتگو کے دوران چیف جسٹس نے بتایا کہ قصور کی 8 سالہ زینب کا قاتل پکڑا گیا ہے جو بچی کا قریبی رشتہ دار ہے