اسلام آباد(ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شر کا کہنا ہے کہ چیئر مین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے ، آمروں کے دور میں بھی ایسا نہیں دیکھا ،جو آج ہو رہا ہے
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے جاری ہونے والا اعلامیہ چھوٹا نہیں بلکہ کافی سنجیدہ معاملہ ہے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ اس سے زیادہ اب حالات کیا خراب ہوں گے، آمروں کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا، آج پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی اسی لیے بلایا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ موجودہ حالات پر گزشتہ روز وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، آج سی ای سی اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے۔