اسلام آباد (ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کی لیگل ٹیم اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی گئی۔
عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سےملاقات کی اجازت دے دی۔
قبل ازیں عمران خان کے وکلا کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سےملاقات کرنےکی درخواست دائر کی گئی تھی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔
چیرمین پی ٹی آئی کو وکلاء لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ، سلمان اکرم اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔