چکوال (نیوز ڈیسک) چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مقتولین میں خاتون، بیٹا اور بھائی شامل ہیں جن کی شناخت نبیلہ، قیصر محمود اورانیس کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ بھی ہو سکتا ہے۔
آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی پی او چکوال کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔