You are currently viewing چکوال میں سنگدل باپ نے رونے پر 8 ماہ کی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کردیا

چکوال میں سنگدل باپ نے رونے پر 8 ماہ کی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کردیا

چکوال (نیوز ڈیسک) چکوال میں سنگدل باپ نے رونے پر شیر خوار بچی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق چکوال میں تلہ گنگ کے علاقے بلال آباد میں باپ کے ہاتھوں 8 ماہ کی بچی کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔
درج مقدمہ کے مطابق بارش آنے پر صحن سے کمرے میں جاتے ہوئے بچی نے رونا شروع کردیا تھا جس پر ملزم نے غصے میں آ کر بچی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بیٹی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا جسے تلاش کیا جارہا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.