You are currently viewing چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

لاہور (ڈیسک)چوہدری   پرویز الہیٰ  201 ووٹ لیکر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر  منتخب ہو گئے ،

پنجاب اسمبلی کا اجلاس رانا محمد اقبال  کی سربراہی میں ہوا  ۔اجلاس  میں پہلے اسپیکر کا انتخاب  عمل میں آیا  ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کےعہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اوران کے اتحادیوں کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری محمد اقبال امیدوار تھے۔

رائے شماری کے دوران کئی مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، رائے شماری مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل ہوا جس میں چوہدری پرویز الہی کامیاب قرار پائے۔ اسپیکر کے انتخاب میں 349 ووٹ کاسٹ کیے گئے، پرویز الہیٰ نے 201 اور چوہدری اقبال نے147 ووٹ حاصل کئے جب کہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

اسپیکر کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ایوان میں ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی جس کے جواب میں تحریک انصاف کے ارکان بھی نعرے لگاتے رہے، ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی ہی میں چوہدری پرویز الہٰ نے حلف اٹھایا۔

واضح رہے کہ 371 ارکان پر مشتمل پنجاب اسمبلی میں 360 ارکان منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں جبکہ 11 نشستیں تاحال خالی ہیں۔ 177 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور 162کا مسلم لیگ (ن)، 10 کا تعلق مسلم لیگ (ق)، 7 کا پیپلز پارٹی اور ایک رکن کا تعلق راہِ حق پارٹی سے ہے جب کہ 3 آزاد رکن ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.