You are currently viewing چوہدری شجاعت کا چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں، قیصرہ الٰہی

چوہدری شجاعت کا چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں، قیصرہ الٰہی

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے خاندانی صلح کی تردید کردی۔
قیصرہ الہٰی نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں اور کسی قسم کی خاندانی صلح بھی نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی رہائی اللہ کے کرم سے ہوئی، عدالتوں نے انصاف فراہم کیا، پرویز الہٰی نے شجاعت صاحب کو پیغام دیا ہے ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہونے تک کوئی بات نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مونس الہٰی ہی نہیں بلکہ چوہدری پرویز الہٰی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے، چوہدری پرویز الہٰی نے حالیہ بیان میں بھی اس بات کو واضح انداز میں کہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی (ق) لیگ میں جانے کو نہ اب تیار ہیں نہ آئندہ ایسا ہوگا، ق لیگ ایسی جماعت بن چکی ہے جو چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے، کوئی بھی عقل اور شعور رکھنے والا ق لیگ کا ممبر نہیں بن سکتا۔
چوہدری شجاعت کے دونوں بیٹے سارا وقت ہمارے خلاف جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہیں، سال سوا سال سے یہ دونوں بھی مختلف ذرائع سے ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں، نہ جانے یہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر کیا مقاصد حاصل کرنے چاہتے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.