You are currently viewing پی ٹی وی نے ترک ڈرامہ سیریز پایہ تخت-عبدالحمید اردو ڈبنگ کے ساتھ دکھا نے کی تیاری مکمل کرلی

پی ٹی وی نے ترک ڈرامہ سیریز پایہ تخت-عبدالحمید اردو ڈبنگ کے ساتھ دکھا نے کی تیاری مکمل کرلی

اسلام آباد(ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن نے ڈرامہ سیریز ارطغرل غازیکے بعد ایک اور شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز پایہ تخت-عبدالحمید اردو ڈبنگ کے ساتھ دکھائے جانے کی تیاری مکمل کر لی۔

سلطنت عثمانیہ کے 34 ویں اور آخری حکمران عبدالحمید دوم کی زندگی، فتوحات اور سلطنت عثمانیہ کی بقا کی جدو جہد پر مشتمل ان کے تیرہ سالہ دور اقتدار کا احاطہ اس ڈرامہ سیریل میں بڑے شاندار انداز میں کیا گیا ہے۔مذکورہ ڈرامہ سیریل پانچ سیزنز پر مشتمل ہے جس میں ابھی پہلا سیزن اردو ناظرین کے لیے اردو ڈبنگ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔اس تاریخی ڈرامہ سیریز میں ترک اداکار بلند اینل نے شاہ عبدالحمید دوم کا کردار ادا کیا ہے۔یہ ڈرامہ بدھ سے اتوار تک رات 7.55 بجے دکھایا جائے گا۔یاد رہے کہ پی ٹی وی کو ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے 42 کروڑ کا منافع حاصل ہوا۔پی ٹی وی پر ارطغرل غازی کی پہلی قسط کو 318,000 ویوز ملے اور اس کے بعد اس ویور شپ میں لاتعداد اضافہ ہوا مزید یہ کہ پی ٹی وی ہوم کے یوٹیوب پر اپنے ناظرین اور سبسکرپشن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق ارطغرل غازی کی وجہ سے ایک دن میں 40,000 نئے صارفین نے پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کیا ہے۔