پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار ہوگئی۔
پی ٹی آئی پی کی مخصوص نشستوں کے لیے پارٹی سے نامزد تمام خواتین نے استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ہیں۔
استعفے دینے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2 نشتوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کا بطور پارٹی چیئرمین استعفیٰ سامنے آیا تھا۔