اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سینیٹ میں تعاون کے حوالے سے ایک پیکیج ڈیل پر بات چیت کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس پیکیج میں جے یو آئی نے مبینہ طور پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کی حمایت کے لیے پی ٹی آئی سے سینیٹ کی 2نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو یہ سیٹ اپنے قریبی عزیز اور سابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو سینیٹر بنوانے کے لیے درکار ہے تاہم ان کے پاس ووٹوں کی مطلوبہ تعداد کم ہے۔
ذرائع کے مطابق 2نشستوں کے مطالبے کے پیش نظر حکمت عملی یہ ہے کہ اس طرح پی ٹی آئی ایک نشست پر بھی آمادہ ہو سکتی ہے۔