You are currently viewing پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کو سب جیل سے رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کو سب جیل سے رہا کردیا گیا

اسلام آباد (ڈیسک) متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا۔
اعظم سواتی کو سب جیل قرار دیے گئے سی آئی اے سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت عالیہ نے اعظم سواتی کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کی ہائی کورٹس نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمات پہلے ہی ختم کر دیے تھے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7