You are currently viewing پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا انتخابات کروانے کا اعلان چیلنج کرے گی

پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا انتخابات کروانے کا اعلان چیلنج کرے گی

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کروانے کا اعلان چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما نیاز اللّٰہ نیازی نے موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق 90دن میں انتخابات ضروری ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آئینی مدت کو سبوتاژ کرنا اور مدت سے آگے جانا غیرآئینی اور غیر قانونی عمل ہے۔
نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرے گی۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار آئین نے عطا کیا ہے، الیکشن کمیشن جیسے کام کر رہا ہے یہ آئینی ادارہ نہیں لگتا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروائے جائیں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.