You are currently viewing پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی تحلیل، نجم سیٹھی فارغ

پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی تحلیل، نجم سیٹھی فارغ

لاہور (ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کے لیے بنائی گئی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بھی کام سے روک دیا گیا ہے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ توسیعی مدت ختم ہونے کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی تحلیل ہوچکی ہے۔
حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا کہ پی سی بی کے امور بورڈ کے پیٹرن ان چیف کے مقرر کردہ الیکشن کمشنر کو تفویض کیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نے احمد شہزاد فاروق رانا کو الیکشن کمشنر مقرر کیا تھا۔