لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے استعفیٰ دے دیا۔
گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان ٹیم سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں ۔
گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔
ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن اورپی سی بی میں اختلافات کی وجہ گیری کرسٹن کی من مانیاں اور معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنا بنا۔