You are currently viewing پی ایس ایل تھری :لاہورقلندرز کی پہلی فتح،ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل تھری :لاہورقلندرز کی پہلی فتح،ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست

دبئی(ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں  لاہور قلندرز نے مسلسل  6 میچز میں شکست کے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کرایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی

 دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نوجوان شاہین آفریدی نے اپنے چار اوورز میں محض چار رنز دے کر ملتان کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا

ملتان سلطانز کے 115 رنز ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کو اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ اینٹن ڈیوچچ شعیب ملک کی گیند پر 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوچچ کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان عمران طاہر جبکہ آغا سلمان محمد عرفان کی گیند کا نشانہ بنے۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز گلریز صدف تھے جو 40 گیندوں پر 27 رنز بنانے کے بعد سیف بدر کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سیف بدر نے میکلم کے دو مرتبہ کیچ چھوڑے جس کی وجہ سے ملتان میچ میں واپسی کرسکتی تھی تاہم ایسا نہ ہوسکا اور میکلم اننگز کے اختتام تک کریز پر موجود رہے اور اپنی ٹیم کو 6 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کروایا۔

س سے قبل شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے باعث ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

شاہین آفریدی کی بہترین بولنگ کے باعث ملتان سلطانز  کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 114 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کمار سنگا کارا اور احمد شہزاد نے کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو 61 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

سلطانز کو پہلا نقصان نویں اوور میں ہوا جب کمار سنگا کارا ایک اور اچھی اننگز کھیل کر سنیل نارائن کی گیند پر ڈیو چچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگ کھیلی۔

احمد شہزاد بھی 92 کے مجموعی اسکور پر 32 رنز بنا کر میکلنگھن کا شکار ہو گئے۔

احمد شہزاد کے آؤٹ ہونے کے بعد صہیب مقصود بھی 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود کو سنیل نارائن نے بولڈ کیا۔

صہیب کے آؤٹ ہونے کے بعد شاہین آفریدی ملتان سلطانز کے لیے ڈراؤنہ خواب بن گئے اور  ایک ہی اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے مخالف ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں۔

شاہین آفریدی نے اپنے دوسرے اوور میں شعیب ملک، وائٹلے اور سیف بدر کو آؤٹ کیا تاہم وہ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکے۔

گزشتہ میچ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے سہیل تنویر 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کیرون پولارڈ سہیل خان کی سلو بال کو سمجھ نہ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔

اننگز کے آخری اوور میں شاہین آفریدی نے تیسری گیند پر پہلے جنید خان کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر محمد عرفان کو بھی کلین بولڈ کر کے میچ میں 5 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔

شاہین آفریدی نے 3 اعشاریہ 4 اوورز میں صرف 4 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو  پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن کی دوسری بہترین بولنگ ہے تاہم اگر کم زنر کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اسے پی ایس ایل کی اب تک کی بہترین بولنگ قرار دیا جا سکتا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.