شارجہ(ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تیسرے ایڈیشن کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی
شارجہ میں کھیلے گئے پی ایس ایل تھری کے دسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹر کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے
کوئٹہ گلیڈئیٹر کی جانب سے شین واٹسن نے 32 گیندوں پر 47 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا،روسو نے 37 اور سرفراز احمد نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف ، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
جس کے جواب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 2 گیندیں قبل پورا کیا