You are currently viewing پی ایس ایل تھری ؛ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں آج ملتان سلطانزاورپشاورزلمی مد مقابل

پی ایس ایل تھری ؛ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں آج ملتان سلطانزاورپشاورزلمی مد مقابل

دبئی (ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے افتتاحی میچ میں آج دفاعی چیمپئن پشاورزلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان سپر لیگ تھری کا رنگا رنگ میلہ آج دبئی میں سجے گا ،ایونٹ کے پہلے میچ میں  دفاعی چیمپئن پشاور زلمی  اور ایونٹ میں پہلی بار شرکت کر نے والی ٹیم ملتان سلطانز  مد مقابل ہوں گے، میچ پاکستانی  وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہو گا

دفاعی چیمپئن پشاور زلمی  کی قیاد ت ویسٹ انڈیز  کے آل راؤنڈرڈیرن سیمی کر رہے ہیں جبکہ ملتان سلطانز  کی سربراہی   پاکستانی آل راؤنڈ ر اور سابق کپتان شعیب ملک کر رہے ہیں  پشاور زلمی کے اسکوڈ میں   ڈیرن سیمی (کپتان ) کامران اکمل (وکٹ کیپر) محمد حفیظ، تمیم اقبال ، اینڈرے  فیلچر ، رکی ویسلز ،حماد اعظم ،حارث سہیل ،وائن براوو، خوشدل شاہ ،عمید آصف،سعد نسیم ،شبیر رحمان ،لیام ڈوسن ، ثمین گل ،حسن علی ، کرس جورڑن ، محمد آصغر اور وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ ملتان سلطانز  کی ٹیم شعیب ملک(کپتان)احمد شہزاد ، ڈیرن براوو، عبداللہ شفیق ، سیف بدر،نکولسن پوران،کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر)،صہیب مقصود ،کاشف بھٹی ،شان مسعود،تھیساراپریرا، محمد عباس ،عمرصدیق ،روز وائٹلی، عمران طاہر،  جنید خان ، محمد عرفان ،سہیل تنویر ،عمر گل اور ہردوس ولجوئن پر مشتمل ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.