You are currently viewing پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلہ کی سیر کرانے کے لئے روانہ

پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلہ کی سیر کرانے کے لئے روانہ

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:19/06/2021 16:59
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی ائیر سفاری پرواز ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلہ کی سیر کرانے کے لئے ہفتہ کی صبح اسلام آباد سے روانہ ہو گئی۔

پی آئی کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ایئر سفاری پرواز میں 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے 91 مسافرسوار ہیں ، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل ہیں۔ پاکستان کی حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور بڑی کثیر تعداد میں غیر ملکی مہمانوں نے مسرت بھرے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ پرواز کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک اور دنیا کے بلند ترین گلیشیر کی سیاحت کرائے گی۔