You are currently viewing پی آئی اے نے چینی علاقیسنکیانگ اور پاکستان کے درمیان چارٹرڈ کارگو پروازیں شروع کردیں

پی آئی اے نے چینی علاقیسنکیانگ اور پاکستان کے درمیان چارٹرڈ کارگو پروازیں شروع کردیں

  • Post author:
  • Post category:تجارت
  • Post last modified:16/03/2022 16:44
  • Reading time:1 mins read

بیجنگ(ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے چینی خودمختارعلاقے سنکیانگ اور پاکستان کے درمیان چارٹرڈ کارگو پروازیں شروع کردی ہیں۔

یہ بات پی آئی اے کے کنٹری ڈائریکٹر قادر بخش سانگی نے بدھ کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قومی ایئر لائن کی کاشغر ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے لئے روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی حامل چارٹرڈ کمرشل فلایئٹ بدھ کی صبح پاکستان روانہ ہوئی۔ قادر بخش سانگی نے مزید بتایا کہ اس ماہ کے آخر تک 13کارگو پروازیں متوقع ہیں۔ پی آئی اے کو چینی حکام نے حال ہی میں کونمینگ، شنزہن اور سنکیانگ سے چارٹرڈ کارگو پروازیں شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین کے مختلف شہروں کے لئے چارٹرڈ کارگو پر وازوں سے چین اور پاکستان کے درمیان کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔