You are currently viewing پی آئی اے نے دمشق ائیرپورٹ پر بمباری کی وجہ سے اپنا فضائی آپریشن معطل کر دیا

پی آئی اے نے دمشق ائیرپورٹ پر بمباری کی وجہ سے اپنا فضائی آپریشن معطل کر دیا

اسلام آباد (ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے دمشق ائیرپورٹ پر بمباری کی وجہ سے دونوں رن وے غیر فعال ہونے اور دمشق کی جانب سے فضائی آپریشن معطل ہونے کے بعد دمشق سے اپنی پروازوں کی آمدورفت کو منسوخ کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے نے کراچی تا دمشق پرواز کو منسوخ کردیا ہے، پی آئی اے کی پرواز پی کے 135 نے 170 مسافروں کو لے کر اتوار کو علی الصبح روانہ ہونا تھا جسے منسوخ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح دمشق سے واپسی کی پرواز پی کے 136 نے بھی 169 مسافروں کو لے کر واپس آنا تھا تاہم رن وے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باعث ان پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مسافروں کو پیش آنے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں تاہم آپریشنل حالات کی بنا پر یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق رن وے کے بحال ہوتے ہی پروازوں کی دوبارہ تیاری کرلی جائے گی بصورت دیگر متبادل ذرائع سے مسافروں کو روانہ کیا جائے گا۔ پی آئی اے کی طرف سے کال سینٹر کے ذریعے تمام مسافروں کو مطلع کیا جارہا ہے۔