You are currently viewing پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری کے بعد نیب دفتر میں طبیعت خراب ہوگئی

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری کے بعد نیب دفتر میں طبیعت خراب ہوگئی

کراچی (ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری کے بعد نیب دفتر میں طبیعت خراب ہوگئی ہے جہاں نیب حکام نے دو ڈاکٹروں کو طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

پیر کی شام تقریباً 5 بجے شرجیل انعام میمن کو گرفتاری کے بعد نیب کے دفتر منتقل کیا گیا جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی شرجیل میمن نے سینے اور کمر میں درد کی شکایت کی جس پر قومی احتساب بیورونے فوری طور پر 2 ڈاکٹروں کو طلب کرلیا۔ اس سے قبل احتساب عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد دن بھر بعد عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو گرفتار کیاگیاتھا۔

(این این آئی )

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7