You are currently viewing پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، فیصلے پر عملدرآمد شروع

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، فیصلے پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
حکومتی فیصلے پر گذشتہ شب 12 بجے کے بعد سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.