اسلام آباد (ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے میڈیا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔
ہفتہ کو اوگرا کے ترجمان نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ گزشتہ شام سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جو گمراہ کن اور غلط ہیں۔ انہوں نے گمراہ کن اور غلط معلومات پھیلانے والے عناصر کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی مفاد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔