You are currently viewing پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اوگرا کی سفارش سے متعلق وزیرخزانہ کی وضاحت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اوگرا کی سفارش سے متعلق وزیرخزانہ کی وضاحت

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا کی سفارش کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پریس اور الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹس زیر گردش ہیں کہ اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کی تھی جو بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں۔‘

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرول سستا کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی تھی، اوگرا کی جانب سے پیٹرول سستا کرنے کی تجویز سے متعلق خبر بےبنیاد ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے یکم مئی سے پیٹرول کی سابقہ قیمت کو ہی برقرار رکھا ہے جبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی گئی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7