You are currently viewing پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عملدرآمد شروع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
علاوہ ازیں مٹی کا تیل 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گذشتہ شب 12 بجے سے ہوگیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.