You are currently viewing پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 9 روپے 42 پیسے مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 9 روپے 42 پیسے مہنگا

اسلام آباد (ڈیسک) حکومت  نے رمضان سے قبل  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر تے  ہوئے فی لیٹر پیٹرول 9 روپے  42 پیسے مہنگا ہو کر دیا ۔

آج سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 31 پیسے ہوگئی جب کہ مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے اضافے کے بعد 96 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 86 روپے94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پہلی بار قیمتوں میں اضافے کی اطلاع براہ راست آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لاگو ٹیکس میں اضافے کی نئی شرح بھی جاری کردی ہے۔

پیٹرول پر جی ایس ٹی 2 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا، ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل پر ٹیکس کی یکساں شرح بڑھا کر 17 فیصد کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 8 فیصد سے بڑھا 17 فیصد کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پیٹرول بم جان بوجھ کر نہیں گرایا، عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت اور عوام کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.