You are currently viewing پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے نرخ بھی بڑھا دیے گئے۔
ماہ جولائی کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کردی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
جولائی کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 7 سو 68 روپے کا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.