اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے۔
ذرائع کے مطابق دسمبر کے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل 12 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔