پیرس (نیوز ڈیسک) پیرس اولمپکس میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈز سے بھی کم رہی، 4 کھلاڑی 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔
اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود کھلاڑیوں کو فائنل دوڑ سے محروم ہونا پڑا۔
ساؤتھ افریقا کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈز، جاپان کے عبدالحکم براون 9.96 سیکنڈز، برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف اور کینیڈا کے آندرے ڈی گراس 9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے محروم ہوگئے۔