You are currently viewing پیرس اولمپکس، عالمی عدالت سے بھارتی خاتون ریسلر کی اپیل مسترد

پیرس اولمپکس، عالمی عدالت سے بھارتی خاتون ریسلر کی اپیل مسترد

پیرس (نیوز ڈیسک) کھیلوں کی عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ کی اپیل مسترد کردی۔
دا کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹس نے ونیش پھوگٹ کی اولمپکس ویمن ریسلنگ سے ڈس کوالیفائی ہونے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں ونیش پھوگٹ کو اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا۔
ونیش پھوگٹ نے پہلے روز وزن ٹھیک ہونے کی بنیاد پر سلور میڈل کے لیے اپیل دائر کی تھی، کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے آج اپیل مسترد کردی۔
سی اے ایس نے عالمی ریسلنگ فیڈریشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
عالمی عدالت نے مختصر فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔