پیرس (ڈیسک) کیتھولک چرچ کے سربراہ اور عیسیائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو ہرنیا آپریشن کے 9دن بعد اسپتال سیڈسچارج کر دیا گیا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جیمیلی اسپتال چیف سرجن سرجیو الفیری نے میڈیا کو بتایا کہ پوپ کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور سفر کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس نے اگست کے شروع میں پرتگال اور اس مہینے کے آخر میں منگولیا کے دوروں کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ ان کی مصروفیات 18 جون تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔