You are currently viewing پولیو سے ایک اور بچہ متاثر، رواں برس ملک میں کیسز کی تعداد 46 ہوگئی

پولیو سے ایک اور بچہ متاثر، رواں برس ملک میں کیسز کی تعداد 46 ہوگئی

قلعہ سیف اللہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں رواں برس وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 46 ہوگئی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے شیر خوار بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ای او سی کے مطابق قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے جس کے بعد ملک میں اس سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے۔
سال رواں صوبہ بلوچستان سے 23، سندھ سے 12، کے پی سے پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ای او سی کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 10 روز میں جامع روڈمیپ مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7